ایشیاپاکستان

عوام بجلی سے محروم‘کیسکو کے ناروا سلوک پر خاموش نہیں رہیں گے‘انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت کے رہنما و رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں غیراعلانیہ ووطویل لوڈشیڈنگ ،وولٹیج کی کمی اورآنکھ مچولی عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔کیسکو کے ناروا سلوک پر خاموش نہیں رہیں گے۔ لوڈشیڈنگ نے تمام شعبوں کو متاثر کردیا۔فصلوں کی تیاری کے موقع پر طویل و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔سلیکٹڈ حکمران دعوے تو روز کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب پورا بلوچستان بجلی سے محروم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی‘چاغی‘ خاران‘ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں غیراعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک جانب حکمران دعوے کررہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا تو دوسری جانب لوڈشیڈنگ ان دعوئوں کی نفی ہے۔مذکورہ علاقوں میں تیار فصلوں کے موقع پر کیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں اور عوام کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامناہے ۔انہوں نے کہا کہ کیسکو نے بلوچستان کے عوام کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کردیا ۔ شدید گرمی میں جہاں ایک جانب عوام پانی کے حصول کیلئے سرگرداں ہیں تو وہیں تیار فصلوں کے نقصان کی وجہ سے شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسکو مذکورہ علاقوں میں
بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو اس اذیت سے نجات دلائے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button