مشرق وسطییمن

عید پر بھی یمنیوں کے خلاف سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد عید کے ایام میں بھی یمنیوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات اور جارحیت کے ارتکاب میں مصروف ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں انصار اللہ کے ترجمان نے محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ان اقدامات کے ذریعے دنیا والوں کے سامنے اپنے مجرمانہ اور گھناؤنے چہرے کو مزید آشکارا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد نے عید کے روز بھی یمن کے صوبے ضالع پر حملہ کیا جس میں تین یمنی شہری شہید ہوئے جبکہ صوبہ حجہ کے علاقے عبس میں ایک خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں حملہ کر کے سعودی اتحاد کے دو سو فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پچھلے تین روز کے دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران کے علاقے میں سعودی فوجی اتحاد کے بیس ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button