فلسطینمشرق وسطی

غزہ میں فلسطینیوں پر غاصب صیہونی فوج کی جارحیت

غزہ میں فلسطینیوں کے اکسٹھویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں انچاس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز اکسٹھویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں انچاس فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں طبی عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔
فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔ اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک تین سو سترہ فلسطینی شہید اور کم سے کم اکتّیس ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button