فلسطینمشرق وسطی

فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، متعدد زخمی

غزہ میں فلسطینیوں کے چونسٹھویں حق واپسی مارچ پر جس کا عنوان تھا منامہ اجلاس کی ناکامی غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روزچونسٹھویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ واپسی مارچ میں اب تک تین سو سترہ فلسطینی شہید اور کم سے کم اکتیس ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button