مشرق وسطییمن

یمن میں ناکامی کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوج کی واپسی

یمن میں ناکام و نامراد ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوج واپس اپنے ملک جا رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یواے ای نے گزشتہ تین ہفتوں میں اپنے کئی فوجی یمن سے واپس بلوائے تاہم فوجی دستوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی معلومات موصول نہ ہوسکیں۔

متحدہ عرب امارات کے سینئر سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں کی نقل وحمل ہو رہی ہے اورجنوبی عدن اور یمن کے مغربی حصوں سے فوجیوں کی واپسی ہوئی ہے ۔

در ایں اثناء تین سفارتکاروں نے غیر ملکی خبر رساں اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی ناکامی پر پردہ ڈالتے ہوئے یہ بہانہ بنایا کہ چونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان بحیرہ عمان میں کشیدگی ہے اس لئے حکام نے فوج واپس بلانے فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد کی افواج 2015ء سے یمن کے مظلوم اور نہتے عرب عوام کا قتل عام کر رہی ہیں اور اس دوران یمن میں لاکھوں کی تعداد میں عورتیں، بچے، جوان اور سن رسیدہ افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں اور عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی دباو کی وجہ سے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button