ایشیاپاکستان

لاھور ایئرپورٹ کے اندر فائرنگ ، دو ہلاک دو زخمی

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد کے لیے مختص لاؤنج میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا اور گرد و نواح کے علاقے کو بند کردیا تھا جس سے ایئر پورٹ جانے اور آنے والے مسافر پھنس کر رہ گئے۔سیکورٹی اداروں نے فائرنگ کرنے والے دو افراد کو فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔اس بات کی تحقیق کی جارہا ہے کہ ملزمان سیکورٹی اہلکاروں کو کس طرح چکمہ دے کر ایئرپورٹ کے مخصوص ہال میں کیسے داخل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button