مشرق وسطییمن

یمن میں سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

ایران کے مرکز برائے بین الاقوامی فوجداری قوانین آئی سی آئی سی ایل نے عالمی فوجداری عدالت سے یمن میں سعودی اتحاد کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی سی آئی سی ایل کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت کے نام لکھے گئے خط میں عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ یمن میں سعودی فوجی اتحاد کے جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کے لیے ابتدائی مقدمہ قائم کرے۔ایران کے مرکز برائے بین الاقوامی فوجداری قوانین کے خط میں یمن کے بےگناہ عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی لا حاصل جنگ ختم کرانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے چار سال سے زیادہ عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، امریکا اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button