یورپ

لندن میں بھی ایک مسجد میں انتہا پسندوں کا حملہ

نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملوں کے چوبیس گھنٹے بعد ہی لندن میں بھی ایک مسجد پر انتہا پسندوں کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھا ہے کہ تین انتہا پسند عناصر نے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز نعرے لگاتے ہوئے لندن کی ایک مسجد کے بیرونی احاطے میں ہتھوڑے سے ایک شخص پر حملہ کردیا۔
لندن کی پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔لندن کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔
لندن کی مسجد میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد برطانوی حکومت نےپورے ملک میں مساجد کی سیکورٹی بڑھادی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button