فلسطینمشرق وسطی

مزاحمی فورسز نے اسرائیل کا ڈرون مار گرایا

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے غزہ میں داخل ہونے والا اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی ڈرون کو پیر کی شام غزہ کے علاقے مشرقی رفح میں شناخت کرنے کے بعد مار گرایا گیا۔ صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی غزہ میں اپنے ایک ڈورن طیارے کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمتی فورس کے جوانوں نے اسرائیل ڈرون طیارے کا ملبہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔پیر کی صبح لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے ایک ڈرون طیارہ مارگرایا تھا۔اس سے پہلے پچیس اگست کو حزب اللہ کے جوانوں نے جنوبی لبنان کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیل کے دو ڈورن طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button