ایرانعراقمشرق وسطی

ایران کی جانب سے عراقی حکومت اورعوام کو تعزیت

ایران نے عراق کی حکومت اور عوام کو کربلا کے سانحہ پرتعزیت پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق کے مقدس شہر کربلا میں پیش آنے والے دلخراش سانحہ پرعراقی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہداء کے اہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

عراقی وزارتِ صحت نے کربلا میں بھگدڑ اور اژدھام سے رونما ہونے والے دلخراش سانحہ میں 36 عزاداروں کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں 122 عزادار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل عراق کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ سولہ افراد شہید جبکہ پچھتر عزادار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حادثہ بھگدڑ مچنے اور ایک دیوارکے گرنے کی وجہ سے باب الرجا کے نزدیک پیش آیا۔

شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی شہری بتائے جاتے ہیں۔

زائرین کے حد سے زیادہ اژدھام اور بھگدڑکو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button