اقتصادیایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

مشترکہ اقتصادی اور سیکورٹی مفادات کے حصول پر تاکید

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے چیف سیکریٹری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی اور سیکورٹی مفادات کا حصول دونوں ملکوں کی اہم ترجیح ہے۔

پیر کے روز ایران  کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں پاک ایران سرحدی کمیشن کے بائیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پاکستانی بلوچستان اختر نذیر نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تعاون کے ذریعہ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے چابہار میں حالیہ دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام اس واقعے کے متاثرین، ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے سرحدی شہر زاہدان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور  پاکستان کے مشترکہ سرحدی کمیشن کا بائیسواں اجلاس پیر کے روز ختم ہوگیا جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button