افغانستانایشیا

مشرقی افغانستان پر امریکی حملہ، 20 عام شہری جاں بحق

مشرقی افغانستان کے ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صوبے کنڑ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم بیس عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کنڑ کی صوبائی کونسل کے رکن عبداللطیف فضلی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ کنڑ میں طالبان کمانڈر کے خلاف امریکی حملے میں بیس عام شہری مار گئے ہیں جن میں بارہ بچے شامل ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ نے بھی رواں سال میں افغانستان کے مختلف علاقوں پر بیرونی افواج کے فضائی حملوں میں جانی نقصانات میں پچاس فیصد اضافہ ہونے کی خبر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button