مشرق وسطییمن

یمن کے صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کے وقت کا تعین

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے ایک مراسلےمیں الحدیدہ میں جنگ بندی کی تاریخ کا تعین کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کل رات کہا کہ اقوام متحدہ کے  سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتث نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی تاریخ کا تعین کیا ہے تاہم محمد علی الحوثی نے واضح تاریخ کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔

ادھر انصاراللہ کے مذاکراتی وفد میں شامل سلیم مغلس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب پر جنگ بندی کی پابندی کرنے کیلئے دباو ڈالے انہوں نے کہا کہ الحدیدہ کی جاری صورتحال اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہے کہ سعودی اتحاد امن مذاکرات کی پابندی نہیں کر رہا۔

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں سویڈن میں یمن میں متحارب گروہوں کے درمیان الحدیدہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button