عربمشرق وسطی

مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک فوت

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک بریکنگ نیوز میں مصرکے معزول صدر حسنی مبارک کی موت کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

حسنی مبارک کی موت کی خبریں ایسے عالم میں سامنے آئی ہیں کہ ان کے گھر والوں نے اب تک اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس کی تصدیق یا تکذیب کے سلسلے میں کسی طرح کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مصر کے معزول ڈکٹیٹر کی موت کے بارے میں ان کے بیٹے علاء مبارک نے بھی اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے والد کی صحت سے متعلق خبریں دیتے رہے ہیں۔ علاء مبارک نے دو دن پہلے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان کے والد آئی سی یو میں ہیں ۔

حسنی مبارک کے فیملی وکیل فرید الدیب نے گذشتہ روز کہا تھا کہ ایک آپریشن کے بعد حسنی مبارک کی جسمانی حالت نہایت نازک ہوگئی ہے ۔

مصر کے عوام نے پچیس جنوری دو ہزارگیارہ کو حسنی مبارک کی تیس سالہ آمرانہ حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button