مشرق وسطی

نجران میں سعودی عرب کی 11 فوجی گاڑیاں تباہ

نجران میں سعودی عرب کا بھاری فوجی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے نجران کے محاذ پر سعودی عرب کی 11 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان کے مطابق نجران میں صحرائے الاجاشر اور الربعہ علاقوں میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجیوں کی 11 گاڑیوں کو تباہ کردیا اور ان کے حملے کو ناکام بنادیا جس کے بعد وہ فرار کر گئے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر واضح کردیا گیا ہے کہ اسے یمن کے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button