عربمشرق وسطییمن

یمنی عوام پر سعودی عرب نے 18 ارب ڈالر کے بم برسائے

یمن پر جارحیت کے چار برسوں کے دوران سعودی عرب نے چودہ سے اٹھارہ ارب ڈالر مالیت کے بم برسائے ہیں۔

الخلیج الجدید کی ویب سائٹ نے سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی، اخبار الریاض اور جرمنی کے ڈویچہ ولہ نیوز چینل کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں پر، چودہ سے اٹھارہ ارب ڈالر اخراجات آئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن پرسعودی عرب کی جنگ کے، بے تحاشا اخراجات نے ریاض کو دو ہزار پندرہ میں فوجی بجٹ تقریبا نوّے ارب ڈالر تک پہنچانے پرمجبور کردیا اور اب اسے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی بنا پر بڑے بجٹ خسارے کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جبکہ وہ اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button