عربمشرق وسطی

نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے السدیس میں سودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے السدیس میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو زلزال ایک قسم کے میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح منگل کے روز جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ملک خالد ایرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں کیا گیا جس میں اس ایرپورٹ پر اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں قاصف دو کے، نامی ڈرون طیارے کا استعمال کیا گیا۔

اس حملے کے نتیجے میں ملک خالد ایرپورٹ بند کر دیا گیا۔ اس حملے کے بعد یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ اس ڈرون حملے میں ملک خالد ایرپورٹ کے ریڈار سسٹم، ہتھیاروں کے گودام اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ملک خالد ایرپورٹ جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے خمیس مشیط کے قریب واقع ہے اور یہ ایرپورٹ یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے آل سعود حکومت کا ایک اہم ترین فوجی ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر حملے تیز کر گئے ہیں۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے گذشتہ ہفتے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت بند اور یمن کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے مجازہ الغربیہ میں ایک اہم کارروائی کر کے سعودی اتحاد کے تین فوجی ہیڈکوارٹرز کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے اور جنگ کا دائرہ اب یمن سے نکل کر سعودی عرب کے اندر تک پھیل گیا ہے جبکہ یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون طیارے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے حال ہی میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ یمن پر حملہ کرنے والے جارح فوجیوں کے لئے جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button