عربمشرق وسطییمن

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں یمنی فوج کے اہداف

یمن کی قومی حکومت کے وزیر مملکت نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد میں شامل ملکوں میں تین سو اہداف نشانے پر ہیں اور ان ممالک کو مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

یمن کی قومی حکومت کے وزیر مملکت عبدالعزیز احمد البکیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کم از کم تین سو ایسے اہداف مدنظر رکھے گئے ہیں کہ جن کو فوجی کمان کے فیصلے پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مدنظر فوجی ہیڈ کوارٹر، صرف یمن میں ہی نہیں بلکہ ریاض اور ابوظہبی میں بھی موجود ہیڈ کوارٹر نشانے پر ہیں۔

احمد البکیر نے یمنی فوج کے جدید قسم کے میزائل اور ڈرون طیاروں کو دفاعی جنگ کے نئے مرحلے کا ثمرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج کا مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا جدید قسم فوجی سازوسامان دشمنوں کے دانت کھٹے کردے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button