ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

پاکستانی فوج کے سربراہ اور ایرانی فوج کے سربراہ کی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نےایرانی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں ایرانی فوج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں جنرل موسوی نے پاکستان کو ایران کا اہم ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستانی کے تعلقات دیرینہ ، اسلامی اور دینی مشترکات پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی اور پاکستانی افواج میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہےگا۔

اس ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ایران اور پاکستان کی افواج کے درمیان قریبی تعلقات اور تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور مشترکہ خطرات ہیں جن کا ہمیں باہمی تعاون کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔ ایرانی اور پاکستانی افواج کے رہنماؤں نے اس ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی مختلف راہوں پر بھی غور کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button