ایشیاپاکستان

پاکستان امن کا خواہاں: پاکستانی آرمی چیف

پاکستان ملک کے اندر اور باہر امن کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کی کور فارمیشنز کا دورہ کیا اور وہاں موجود افسروں اور فوجی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان ملک کے اندر اور باہر بابائے قوم کے ویژن کے مطابق امن کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکنے اور امن کی ضمانت ہوتی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے کے باعث لڑائی کے لئے سخت جان فورس بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button