شاممشرق وسطی

شام کے مغربی علاقے حماہ میں دہشت گردوں پر فوج کا حملہ

شامی فوج نے مغربی شہر حماہ کے شمالی مضافات میں واقع فوجی چھاؤنی کی جانب دہشت گردوں کی پیشقدمی کی کوشش ناکام بنا دی۔

شام کے الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے حملے میں بہت سے دہشت گرد عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج ادلب میں فوجی ہتھیاروں کی عدم موجودگی کے معاہدے کی دہشت گردوں کے ذریعے کی جانے والی خلاف ورزی کا مقابلہ کرنے اور حماہ کے شمالی مضافات میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے-

دہشت گرد گروہ گذشتہ دو برسوں کے دوران شامی فوج سے شکست کھانے اور کشیدگی کم کرنے والے علاقوں کے قیام کے بارے میں سمجھوتے کے بعد ادلب میں منتقل ہو گئے ہیں اور یہ دہشت گرد عناصر اس علاقے سے آس پاس کے صوبوں اور حماہ کے اطراف میں حملے کرتے رہتے ہیں-

شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ ایک سو تیس شامی پناہ گزیں اردن کی سرحد عبورکر کے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button