ایشیاپاکستان

پاکستان: مردہ باد امریکہ ریلی کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان کے شہرلاہور میں آج سیاسی اور مذھبی جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام مردہ باد امریکہ ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی فیصل چوک مال روڈ سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی چوک پہنچ کر امریکی قونصلیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔

سی ٹی او لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ مردہ باد امریکہ ریلی کے باعث شہری مال روڈ کے بجائے جیل روڈ، علامہ اقبال روڈ کو ترجیح دیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پیز، 40 انسپکٹرز اور 318 وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ریلی کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی قونصلیٹ لاہور کیتھرین راڈیگیزر نے وفد کے ہمراہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے ملاقات کی تھی اور قونصلیٹ کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کی تھی۔ آئی جی پنجاب سے ملاقات کرنیوالے وفد کے دیگر اراکین میں سینئر سکیورٹی اتاشی میتھیو کوپیک اور سکیورٹی آفیسر افضال عارف شامل تھے۔ آئی جی نے امریکی قونصلیٹ کی درخواست کے مطابق 6 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی امریکی قونصلیٹ کی جانب ایک ریلی نکالی گئی تھی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے اور امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button