
مہر خبررساں نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ 450 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف علاقوں میں علاج جاری ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا علاقہ زیادہم تاثر ہوا ہے۔