ایشیاپاکستانکشمیر

خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر ،ان پر مظالم اور بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا جائےقائد ملت علامہ ساجد نقوی

خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر ،ان پر مظالم اور بھارتی جارحیت کو اجاگر کیا جائےقائد ملت علامہ ساجد نقوی
مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، بین الاقوامی دباﺅ سے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کی جائے ، علامہ قائد ملت جعفریہ پاکستان
پاکستان کو اپنی اخلاقی ، سیاسی کوششوں کے ساتھ سفارتی محاذ کو بھی مزید متحرک کرنا ہوگا ، ور مودی فاشسٹ حکومت کے بارے میں دنیا کو موثر انداز میں آگاہ کرنا ہوگا۔
راولپنڈی /اسلام آباد22 اگست 2019 ( جعفریہ پریس )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ یوم جمعہ کو مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی کے طور پر منسوب کرتے ہیں، تمام علمائے کرام خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں، وہاں جاری بھارتی ننگی جارحیت، نہتے عوام پر بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگرکیا جائے، عوام کو بتایا جائے کہ حالیہ دنوں میں کتنے ظلم کے پہاڑ نہتے شہریوں پر ڈھائے گئے ہیں، ہم ہمیشہ سے شہری آزادیوں کے نا صرف قائل ہیں بلکہ اس کےلئے اپنی جدوجہد بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم روز اول سے مطالبہ کررہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،کچھ دیگر ممالک کا جھکاﺅ پاکستان کی بجائے بھارت کی جانب ہے، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو آزاداور بین الاقوامی دباﺅ سے پاک کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم جمعہ کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی کہاکہ اس وقت بھارت میں مودی جیسی فاشسٹ حکومت قائم ہے جس سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں ہے، کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے حالانکہ بھارت تقسیم ہند سے ہی مقبوضہ کشمیر پر نہ صرف قبضہ جمائے ہوئے بلکہ وہاں شہری آزادیوں کی پامالیوں اور گھناﺅنے جرائم میں ملوث ہے۔پاکستان کو بھی امریکہ جیسے ملکوں پرزیادہ اعتبار نہیں کرنا چاہیے ، ایک بار پھر ہم اپنا موقف دہراتے ہیں کہ بین الاقوامی دباﺅ سے آزاد خارجہ پالیسی مرتب کی جائے۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے جمعة المبارک کے موقع پر تمام علمائے کرام سے کہاہے کہ وہ یوم جمعہ کو مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ منسوب کرتے ہوئے خطبات جمعہ میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو اجاگر کریں، خطبات جمعہ کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا جائے کہ پاکستان ہر فورم پرکشمیری عوام کے ساتھ ہیں ، ہم روز اول سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان کو اس سلسلے میں اپنی اخلاقی ، سیاسی کوششوں کے ساتھ سفارتی محاذ کو بھی مزید متحرک کرنا ہوگا اور مودی فاشسٹ حکومت کے بارے میں دنیا کو موثر انداز میں آگاہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button