ایشیاپاکستانہندوستان

پاکستان و ہندوستان میں کورونا سے 655 افراد متاثر، 6 ہلاک

پاکستانی میڈیا کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 460 ہوگئی جب کہ سیکڑوں کیسز مشتبہ ہیں۔ اب تک پاکستان میں اس وائرس سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ، پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ اپاکستان کے زیر انتطام کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ ہنڈریڈ انڈیکس گزشتہ 2 ہفتوں سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور جمعرات کو انڈیکس گزشتہ 5 سال کی انتہائی کم ترین سطح پرآگیا ہے۔

پاکستان کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اورکورونا سے متاثرایک بزرگ کی جمعرات کو موت ہو گئی۔ جس کے ساتھ ہی ملک میں اس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 195ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے آج جمعہ کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا کے 195معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 163مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 32غیر ملکی شہری ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 20 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے 22 مارچ سے ایک ہفتے تک بین الاقوامی طیاروں کے ہندوستان آنے پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button