ایشیاپاکستان

پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 4 فوجی اہلکار جاں بحق

ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں انٹیلی جنس بنیاد پر ہونے والے آپریشن کے دوران وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 4 پاکستانی فوجی جاں بحق جبکہ جوابی کارروائی ميں 7دہشت گرد ہلاک بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان بھی جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ ٹھکانے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر اور دتہ خیل کے جنوب مغرب میں7 کلو میٹر دور ماما زیارت میں کیا گیا، آپریشن کے دوران مورچہ بند دہشت گردوں نے فورسز پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت فورسز کے 4 جوان بھی جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں تمام 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں لاہور کے 26 سالہ لیفٹیننٹ آغامقدس علی خان، لیہ کے حوالدار قمر ندیم اور لیہ کے 24 سالہ سپاہی محمد قاسم جب کہ نارووال کے 23 سالہ سپاہی توصیف بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button