ایشیاپاکستانہندوستان

پاک و ہند میں یوم انہدام جنت البقیع پر احتجاجی مظاہرے

پاکستان اور ہندوستان میں یوم انہدام جنت البقیع کے المناک سانحہ کے خلاف ان ممالک کے مختلف شہروں اور ان ممالک کے زیر انتظام کشمیر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نثار علی فیضی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصاً جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرائے اور آئے روز آثار انیباء کو مٹانے کا ظالمانہ سلسلہ بند کرے، آل سعود کی انتہا پسندانہ سوچ نے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور آج اسی سوچ کیخلاف عالم اسلام اسلامی تشخص بچانے کے لئے برسر پیکار ہے۔

پاراچنار میں بھی مذہبی تنظیموں کیجانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پریس کلب پاراچنار کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع کرم پاراچنار کے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مزمل حسین نے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا متفقہ مطالبہ ہے کہ سعودی حکومت مقامات مقدسہ خصوصا جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کرے۔

یوم انہدام جنت البقیع کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ طالبات کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، آل سعود کی دہشت گردی مردہ باد سمیت جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں موجود اہل بیت رسول (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی نورانی احمد کا کہنا تھا کہ آٹھ شوال 1344 ہجری کا دن تاریخ اسلام کا وہ سیاہ ترین دن ہے کہ جب جنت البقیع کے مزارات مقدسہ کو منہدم و مسمار کیا گیا، امت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کو اتنی جرات اور ہمت بخشی کہ نوبت کربلا ، بغداد، مکہ اور شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی مسلمانوں پر مظالم تک آن پہنچی ہے، مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور امریکی و اسرائیلی غلامی کی بدولت آج مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button