ایرانمشرق وسطی

پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقیں ۔

جنوبی ایران میں واقع جزیرہ قشم میں پیغام امن اور یا رسول اللہ کے رمزیہ نعرے کے ساتھ پیغمبر اعظم بارہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔

ہمارے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ پیغمبر اعظم بارہ فوجی مشقیں جو قومی اتحاد کے پرچم تلے اقتدار کی نمائش اور دیرپا امن کے نعرے کے ساتھ اسٹریٹیجک سطح پر نئی دفاعی توانائی کے مظاہرے کے لئے شروع ہوئی ہیں، مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی ہیں جو دشمنوں سے لاحق ممکنہ خطرات کا مقابلہ کئے جانے سے مکمل مطابقت رکھتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں میں سریع الحرکت فوجی یونٹ، اسپیشل اور ٹرانس فورس، جنگی اور ڈرون طیارے، حملہ آور جنگی ہیلی کاپٹر، ٹرانسپورٹ اور سازوسامان پہنچانے والے فوجی ہیلی کاپٹر، انجینیئرنگ اور تخریبی یونٹ، کنٹرول اور کمانڈ سسٹم اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے فرسٹ ڈویژن ذوالفقار برگیڈ شامل ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ان فوجی مشقوں میں دفاعی پوزیشن سے حملہ آور بننے کی حکمت عملی اپنانے، تیزی سے پوزیشن سنبھالنے اور جزائر کے دفاع کے لئے حملے کی کارروائی، حملہ آور منصوبوں پر عمل درآمد منجملہ سواحل پر قبضے اور دشمن کی تنصیبات کو تبا کرنے کی کارروائی کی مشقیں کی جائیں گی۔
انھوں نے اسی طرح اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی ملک کے لئے ہرگز کوئی خطرہ نہیں ہے، کہا کہ دشمنوں نے اگر ترچھی آنکھوں سے ایران کو دیکھنے کی کوشش کی تو ایران ان کے مقابلے میں اپنی پوری توانائی کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ڈٹ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button