افغانستانایشیا

کابل دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔

کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے میں ایک سو انیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس سے قبل افغان ذرائع نے کابل کے رہائشی علاقے میں ہونے والے دہشتگردی کے تازہ واقعے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ بتائی تھی-
طالبان گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دس غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کابل کے دورے پر ہیں۔
خلیل زاد نے پیر کی شب اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ ہوگیا تو واشگنٹن افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرکے دس ہزار کردے گا۔اس وقت افغانستان میں تقریبا پندرہ ہزار دہشت گرد امریکی فوجی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button