ایشیاپاکستانکشمیرہندوستان

کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں
کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان بدھ کی رات شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پریس ذرائع کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دائرے میں کشمیر کی کنٹرول لائن پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی۔
ہندوستان کی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاستی درجہ دیئے جانے کی دفعہ تین سو ستّر ختم کئے جانے اور وادی میں بڑھتی ہوئی بندشوں پر نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں حکومت ہندوستان کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے تازہ اقدامات سے کشمیریوں کے لئے حالات سخت ہونے کے علاوہ اس علاقے میں اراضی کی خریداری اور ہندوؤں کی نقل مکانی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام نے نئی دہلی حکومت کے اس اقدام کو اپنے خلاف جنگ سے تعبیر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button