ایشیاپاکستاندنیاہندوستان

او آئی سی کی پاکستان اور ہندوستان سے اپیل

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مسئلہ کشمیر کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

او آئی سی کے جاری کردہ بیان میں اپیل کی گئی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشمیر کے تنازعے کو بات چیت کے ذریعے نیز اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے یہ بیان پاکستان کی درخواست پر اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے ہندوستانی اقدام کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
او آئی سی کے بیان میں جموں و کشمیر کی بحرانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت میں فوری اور ضروری اقدامات عمل میں لائے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے ایک بل پاس کیا ہے جس کی رو سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button