مشرق وسطییمن

یمنی فورسز کی کارروائی، متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل نے ملکی دفاع کے سلسلے میں صوبہ تعز میں سعودی عرب کے فوجیوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے ملکی دفاع کے سلسلے میں صوبہ تعز میں سعودی فوجیوں کے ایک قافلہ کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button