ایرانمشرق وسطی

ڈرون کے ساتھ ایک اور امریکی طیارہ گراسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا، ایران

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا کے ایک طیارے کو بھی جس میں پینتیس افراد سوار تھے اور جو نشانہ بننے والے امریکی ڈرون کے ساتھ چل رہا تھا گرا سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے تہران میں نامہ نگاروں کو ایران کی سمندری حدود میں مارگرائے جانے والے امریکا کے ڈرون طیارے کے ملبے اور ٹکڑے دکھانے کے موقع پر کہا کہ جس وقت امریکا کا گلوبل ہاک ڈرون طیارہ نشانہ بنا پی آٹھ نامی ایک اور جاسوس طیارہ اسی کے قریب اور ساتھ ساتھ پرواز کررہا تھا جس میں تقریبا پیتنیس افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس طیارے کو بھی گرا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button