مشرق وسطییمن

یمن: صوبے حجہ میں سوڈانی آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانے پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے نجران، جیزان، جازان اور یمن کے صوبے حجہ سمیت مختلف علاقوں پر اپنے جوابی حملوں سے سعودی حکومت اور اس کی اتحادی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمال مغربی یمن کے صوبے حجہ میں واقع جارح سعودی اتحاد میں شامل سوڈانی فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے مقامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میزائل حملے میں سوڈان کی آلہ کار فوج کے دسیوں اہلکار ہلاک و ز خمی ہو گئے۔چند گھنٹے قبل بھی جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے راکٹ حملوں اور گولہ باری میں جارح سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران کے ہی علاقے الاجاشر کے صحرا میں بھی سعودی آلہ کار فوجیوں کے خلاف ایک کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔اس کارروائی میں یمنی فوجیوں نے سعودی اتحاد کی متعدد فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔دریں اثنا یمنی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے شمال مغربی یمن کے صوبے حجہ میں سعودی عرب کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔یمن کے ایک فوجی ذریعے نے سبا خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مختلف یونٹوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں نے جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے علاقے جبل النار کے مشرق اور حیران کے قریب اپنی اچانک کی جانے والی ایک کارروائی میں سعودی اتحاد کے کم از کم دس فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ایک اور خبر یہ ہے کہ یمن کی مزاحمتی فورس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں یمن میں قانیہ کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیش قدمی ناکام ہو گئی اور جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button