افریقہ

طرابلس کے ہوائی اڈے پر خلیفہ حفتر کے طیاروں کی بمباری

لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی فوج کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت طرابلس کے مشرق میں معیتیق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے۔

لیبیا کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے معیتیق ہوائی اڈے سے پروازں کا سلسلہ کئی گھنٹے تک معطل رہا-

خلیفہ حفتر کے جنگی طیاروں نے گذشتہ دنوں معیتیق ہوائی اڈے پر کئی بار بمباری کی- لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت نے اپنے ایک بیان میں ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حفتر اور ان کے حامی، ملک کی سبھی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں-

جنرل خلیفہ حفتر کے زیرکمان نیشل آرمی نے جو سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے برسوں سے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قابض رہی ہے، پچھلے مہینوں کے دوران ملک کے شمال کی جانب بھی پیشقدمی کی ہے-

حفتر نے گذشتہ چار اپریل کو سعودی عرب سے واپس آنے کے بعد اپنے فوجیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ دارالحکومت طرابلس پر حملہ کر دیں- گذشتہ اپریل سے اب تک طرابلس میں جاری لڑائیوں میں تین سو ستر سے زائد افراد ہلاک اور ساڑھے چار ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button