عراقمشرق وسطییمن

یمن پر سعودی جارحیت کا دندان شکن جواب

یمن کی فوج نے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے زلزال 1 نامی 4میزائل داغے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  یمن کے صوبہ البیضاء میں سعودی عرب نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے 2 معصوم بچے شہید  ہوگئے جبکہ ان کا باپ زخمی ہوگیا۔

سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں یمن کی فوج نےسعودی عرب کے جنوبی علاقے جیزان کے قیس کی پہاڑی چوٹی پر 4 میزائل داغے اور توپ کے گولوں سے حملہ کیا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button