ایرانمشرق وسطی

امریکی پابندیاں ایران پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے ہمارے عوام کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے لہذا ان کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے. ظریف نے دوحہ فورم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس عالمی نشست کے موقع پر کہا تھا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں ہرگز موثر نہیں ہیں جبکہ وہ ایرانی عوام کی زندگی پر اثرات مرتب کرتی ہیں مگر ہماری پالیسیوں کی تبدیلی کا باعث نہیں بنے گی.

انہوں نے جوہری معاہدے کے حوالے سے سابق امریکی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسیوں کی تبدیلی کی وجہ سے اس مذاکرات کا موقع فراہم ہوا.

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تین یورپی ممالک کے علاوہ روس اور چین ابھی بھی جوہری معاہدے پر قائم ہیں اور امریکہ اپنی یک طرفہ علیحدگی کے ساتھ عالمی تشدد اور بدامنی کا باعث بن گیا.

ایران کے وزیر خارجہ نے جو دوحہ کے دورے پر ہیں اب تک قطر کے وزیر اعظم، قطر کے وزیر خارجہ اور اسی طرح ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button