
رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے 170 نمائندوں نے عراق سے امریکی فوج کے اخراج کے مسودے پر دستخط کردیئے ہیں۔ مہر نیوز کے مطابق الاتجاہ نے فوری اور تازہ ترین خبر کے عنوان سے اعلان کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے اور اجلاس سے قبل عراقی پارلیمنٹ کے 170 نمائندوں نے عراق سے امریکی فوج کے اخراج کے مسودے پر دستخط کردیئے ہیں ۔ یہ مسودہ عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے کے فوری بعد نافذ العمل ہوجائےگا۔