فلسطینمشرق وسطی

غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کو ایک بار پھر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب رام اللہ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں سات فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ادھر غزہ کے قریب صیہونی آبادی پر میزائل حملے کا سائرن بجنے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر جنگ نے ایک بار پھر اسرائیل کی کابینہ کی برطرفی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کو ایک بار پھر میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ میں التفاح اور جنوبی غزہ میں خان یونس میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔

صیہونی حکومت کے توپ خانے نے بھی غزہ کے مشرق میں تحریک مزاحمت کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔

صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ مقبوضہ جنوبی فلسطین میں صیہونی آبادی کے علاقے پر غزہ سے کئے جانے والے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا۔

صیہونی حکومت نے ہفتے کی رات دعوی کیا ہے کہ صیہونی آبادی کے علاقے سدوت نقب پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

ادھر غزہ کے قریب صیہونی آبادی پر میزائل حملے کا سائرن بجنے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے مستعفی وزیر جنگ نے ایک بار پھر اسرائیل کی کابینہ کی برطرفی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اویگدر لیبرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کو اسرائیلیوں کی زندگی کا حصہ بنا دیا ہے۔

صیہونی فوج نے غزہ سے ملنے والی سرحد کے قریب واقع صیہونی آبادی کے علاقوں میں اسرائیلیوں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں میں پناہ لیں۔

دریں اثنا صیہونی حکومت کے فوجیوں نے اتوار کی صبح رام اللہ کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا جس میں سات فلسطینی زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں کو صیہونی فوجیوں نے جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

صیہونی فوجیوں کی رپورٹ کے مطابق ان فلسطینیوں کو قلقیلیہ اور فایز نزال میں ان کے گھروں پر حملہ کر کے حراست میں لیا گیا۔

ادھر بیت لحم کے جنوب مشرقی علاقے تقوع پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر کے ایک، سولہ سالہ فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے طولکرم کے شمال میں دیرالغصون پر بھی حملہ کیا اور وہاں سے بھی ایک فلسطینی کو حراست میں لے لیا۔

خاراس، بیت امر اور الخلیل سے بھی متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مختلف بہانوں سے بیت المقدس اور غرب اردن نیز غزہ کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور فلسطینیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیتے ہیں۔

اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت بھی چھے ہزار چار سو فلسطینی موجود ہیں جن میں تین سو بچے شامل ہیں جبکہ جیلوں میں ان فلسطینیوں کو شدید ایذا رسانی کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button