ایرانمشرق وسطی

دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت امریکی سیاست کا حصہ بن گيا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے دوسرے ممالک کے امور میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت امریکی سیاست کا حصہ بن گيا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ میں ہانگ کانک کے بارے میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے قانون کی منظوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ قانون چین کے اندرونی معاملات میں آشکارا مداخلت ہے ۔ امریکہ نے بین الاقوامی معاہدوں سے خارج ہونے کے بعد دوسرے ممالک میں مداخلت کو اپنی خارجہ پالیسی کے دوسرے رکن میں تبدیل کردیا ہے۔ عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق ، جمہوریت اور عدالت جیسے اچھے الفاظ کے ساتھ بازی کرکے دوسرے ممالک کے امورمیں مداخلت کرتا رہتا ہے اور امریکہ کے ان اقدامات غلط پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button