افریقہعربمشرق وسطی

لیبیا، تارکین وطن پر فضائی حملہ 120 جاں بحق و زخمی

لیبیا میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اورتارکین وطن کے حراستی مرکز پر فضائی حملے میں 120 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا میں تارکین وطن کے حراستی مرکز پر فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور 80 زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ دارالحکومت طرابلس کے مشرقی مضافاتی علاقے میں قائم حراستی مرکز پر کیا گیا جہاں 120 مہاجرین زیر حراست تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کی باغی فوج لیبین نیشنل آرمی کے سربراہ خلیفہ ہفتر نے یہ حملہ کیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے تارکین وطن میں سے زیادہ تر کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔ لیبیا میں وزیراعظم فیاض السراج کی حکومت کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان طرابلس کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے طرابلس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو کبھی ہدف نہیں بنانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button