ایشیاحسن نصراللہدنیالبنانمثالی شخصیاتمشرق وسطییورپ

اسرائیل علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی پہلی شب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام نے ہمیں حریت اور آزادی کا درس دیا ہے ہم اس دور کے امریکی اور اسرائیلی یزیدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل اور امریکہ کی حقیقت کو یکساں قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اہداف ایک ہیں ۔ دونوں ممالک اسلام کی بالا دستی کے خلاف ہیں اور وہ بعض عرب ممالک میں کرائے کے حکمرانوں کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گہری اور گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں۔ جس میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام شامل ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے عوام کو اسرائيل کی تشکیل کے بارے میں تاریخ کا گہرا مطالعہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے تاریخ کا درست اور صحیح مطالعہ نہ کیا تو ہم تاریخ سے غلط نتیجہ بھی اخذ کرسکتے ہیں۔

ہمیں فلسطین کی کئي سو سالہ تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے امریکہ اور اسرائیل دونوں وحشی اور نسل پرست ممالک ہیں۔ امریکہ میں نسل پرستی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ آج امریکی شہری بھی امریکہ کے پرچم کو آگ لگا رہے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے برطانیہ کو اسرائیل کا غلام اور نوکر قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت نے خود کو سامراجی منصوبوں کے لئے وقف کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button