
مہر خبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی علماء کونسل نے اپنے ایک بیان میں بحرین کے دو بے گناہ جوانوں کو سزائے موت دینے پر بحرینی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت خونخوار، فرعونی اور طاغوتی ہے۔ علماء کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بےگناہ جوانوں کا بہیمانہ اور وحشیانہ قتل اللہ تعالی کے نزدیک بہت بڑا جرم ہے ۔ بحرین کے دو بےگناہ جوانوں کو سزائے موت دینے سے آشکار ہوگیا ہے کہ بحرینی حکومت ظالم، جابر ، خونخوار ، فرعونی اور طاغوتی ہے۔