امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

رہبر انقلاب اسلامی: جہاد و شہادت کو بھلانے کی کوشش کی جا رہی ہے

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کی شہداء کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں صوبہ ہرمزگان کے عوام کی شجاعت ، بہادری، وفاداری اور دفاع مقدس کے دوران ایثار و فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا شہیدوں کی تعظیم و تکریم اور تجلیل ہم سب کا فریضہ ہے ، شہداء نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا ، آج کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن ہمیں جہاد و شہادت کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو فداکاری اور ایثار کا مظہر قراردیا اور شہداء کی تعلیم و تربیت، رشادتوں اور کارناموں سےنوجوان نسل کو آشنا کرانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ فسق و فجور اور دنیا طلبی کی جانب راغب کرنے کے بجائے معاشرے میں ایثار و شہادت اور فداکاری کی معرفی، شناخت اور پہچان کروانےکے ذریعے سے نوجوان نسل اس جانب راغب ہوں گے اور وہ شہداء کے راستے کو جاری و ساری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو شہدائے ہرمزگان سیمینار کمیٹی کے اراکین نے رہبرمعظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی اس موقع پررہبرمعظم انقلاب اسلامی کے فرمودات سے آج جمعرات کے روز بندر عباس میں منعقد ہونے والے سیمینار کے مندوبین نے استفادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button