افغانستانایشیا

افغانستان: طالبان نے مزید 34 افغان قیدی رہا کر دیئے

ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے صوبہ بدخشان میں قید 34 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو رہا کر دیا ہے۔ اس بیان میں 34 قیدیوں کی آزادی کی مزید تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ دو روز قبل بھی طالبان نے افغانستان کی حکومت کے 20 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

افغان حکومت کے ترجمان صدیق صدیقی نے کل کہا تھا کہ حکومت نے اب تک 3800 طالبان قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔

امریکا نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button