ایرانمشرق وسطی

ایرانی پارلیمنٹ کی عوام کی معاشی صورتحال پر گہری توجہ

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی عوام کی معاشی صورتحال پر گہری توجہ ہے عوامی معاشی صورتحال ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی عوام کی توقع ہم سے یہ ہے کہ ہم عوام کے ساتھ صداقت کے ساتھ پیش آئیں اچھا کام کریں اور بہرتین طریقہ سے عوام کی خدمت کریں۔

انھوں نے کہا کہ معاشی میدان میں عوام کی صورتحال بہتر نہیں ہے بعض ایسی باتيں ہم سنتے ہیں کہ کاش ایسی باتیں ہم نہ سنتے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو بر طرف کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمارے عوام صبور ، بردبار اور قناعت پیشہ ہیں۔ عوام کی خدمت ہماری سعادت ہے۔ اگڑ ہم نے عوام کی خدمت کی سعادت حاصل نہ کی تو ہم دنیا اور آخرت میں نقصان اٹھائیں گے اور اللہ تعالی کے حضور جواب دینے سے قاصر رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصاد پر برے اور منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، ہم عوام کی خدمت اور باہمی تعاون سے موجودہ اقتصادی مشکلات کو دور کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button