افغانستانایشیا

افغانستان, امریکی دہشتگردوں کے اڈے پرحملہ، 9 ہلاک و زخمی

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق بگرام میں واقع امریکی دہشتگردوں کے اڈے پر ہونے والے اس حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اب تک امریکہ کی جانب سے اس حملے پر کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے۔

بگرام ایربیس کابل کے شمال میں واقع ہے جو امریکی دہشتگردوں کا سب سے بڑا اور پیشرفتہ ترین اڈہ سمجھا جاتا ہے جس میں سیکڑوں امریکی دہشتگرد موجود ہیں۔

امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے سنہ دو ہزار ایک میں افغانستان پر چڑھائی کی تھی مگر آج انیس برس گزر جانے کے بعد نہ صرف دہشتگردی کو لگام نہیں لگ سکی، بلکہ دہشتگردی، بد امنی اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

افغان حکام اور عوام بارہا امریکہ سے فوجی انخلا کا مطالبہ کر چکے ہیں اور ان کا ماننا ہے ملک میں قیام امن و صلح کا واحد راستہ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کا فوری انخلا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button