ایرانمشرق وسطی

جواد ظریف نے دیا امریکی سینٹکام کا جواب

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر ٹوئیٹر پیج میں لکھا تھا کہ امریکی بحریہ کے اہلکار ایران کے پانیوں میں اپنے راستے کو ڈھونڈ نہیں سکتے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں امریکی فوج کی موجودگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہیں معلوم نہ ہو کہ امریکہ کے معرض وجود میں آنے سے قبل یعنی دو ہزار سال سے خلیج فارس کا یہی نام تھا اور شاید وہ خلیج فارس کا نام نہیں جانتے یا پھر شاید انھیں معلوم نہیں کہ اپنے گھر سے 7 ہزار میل (تقریبا ساڑھے 11 ہزار کلومیٹر) دور ایران کے اطراف میں کیا کرنے آئے ہیں.

واضح رہے کہ امریکی سینٹکام نے ایک بیان جاری کر کے یہ دعوی کیا کہ بدھ کے روز ایران کی گیارہ جنگی کشتیاں امریکہ کے چھے جنگی بیڑوں سے قریب ہوئیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button