
سوڈان میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔
سوڈان میں بد قسمت مسافر بردار طیارہ کل رات اڑان بھرنے کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوا۔ یہ طیارہ پیری ایر پورٹ سے دارالحکومت کیلئے جا رہا تھا۔
طیارے میں سوار 8 مسافر اور 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک حادثے کی وجہ سامنےنہیں آئی۔