
اگرامریکہ صیہونی حکومت کی حمایت کے لئے جنگ میں شریک ہوا تواسے سخت شکست ہوگی: ہادی العامری
عراق کے الفتح پارلیمانی اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ یورپ والوں نے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کی بنا پر صیہونیوں کے جرائم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
العہد ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہادی العامری نے اس بات کیجانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم صیہونیوں کے ساتھ جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ فلسطینی عوام کی حمایت کریں گے کہا ہے کہ فلسطینی استقامت نے جو کچھ کیا ہے وہ صیہونی حکومت کے وحشی پن کے خلاف ردعمل ہے۔
#alaqsaoperation
$hamas
#islamijihad
#gaza